0
Wednesday 20 Apr 2011 20:27

پیپلزپارٹی اور چودھری برادران کا اتحاد پنجاب میں نئے سیاسی ٹوپی ڈرامے کا منصوبہ ہے، عطاء محمد مانیکا

پیپلزپارٹی اور چودھری برادران کا اتحاد پنجاب میں نئے سیاسی ٹوپی ڈرامے کا منصوبہ ہے، عطاء محمد مانیکا
لاہور:اسلام ٹائمز۔پنجاب اسمبلی میں (ق) لیگ فاروڈ بلاک کے بانی میاں عطا محمد مانیکا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور چوہدری برادران کا اتحاد پنجاب میں نئے سیاسی ٹوپی ڈرامے کا منصوبہ ہے، ہم غیر مشروط (ن) لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، ملک کے حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ مڈٹرم انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔ اپنے بیان میں میاں عطا محمد مانیکا نے کہا کہ چودھری برادران اور پیپلز پارٹی کے اتحاد کا اصل مقصد وفاقی حکومت میں شمولیت نہیں بلکہ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سازش کی منصوبہ بندی ہے اور (ن) لیگ کی قیادت کو بھی اس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم (ن) لیگ کا پنجاب میں غیر مشروط ساتھ رہے ہیں اور اگر پنجاب میں کسی سیاسی تبدیلی کی کوشش کی گئی تو ہم ماضی کی طرح نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکمران تین سالوں میں ملک کو مسائل سے نجات نہیں دلا سکے اس لئے آئندہ دو سالوں میں یہ کچھ نہیں کر سکیں گے، مسائل کا حل سیاسی تبدیلی اور مڈٹرم انتخابات سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 66712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش