0
Thursday 14 Sep 2017 20:28

لائسنسداروں کے مسائل محرم سے قبل حل کر دینگے، اے ڈی سی کا اجلاس سے خطاب

لائسنسداروں کے مسائل محرم سے قبل حل کر دینگے، اے ڈی سی کا اجلاس سے خطاب
اسلام ٹائمز: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملک شفیق نے کہا ہے کہ لائسنسداروں کے مسائل محرم سے قبل حل کر دیں گے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری حضرت امام حسین کے صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ کی قیادت میں قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے 47 رکنی وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا۔ سید طالب حسین پرواز نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو لائسنسداروں نے ماتمی جلوس روٹس کے مسائل بارے درخواستیں بھی دیں۔ اجلاس میں چیف آفیسر کارپوریشن سردار تاشفین، ایم ڈی واسا راؤ قاسم، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے شیخ منیر، ریسکیو آفیسر محمد جبار، منیجر آپریشن سالڈ ویسٹ راؤ انوارالحق، ایس ڈی او واپڈا ثاقب نذیر، ڈسٹرکٹ کونسل آفیسر اقبال خان سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ طالب حسین پرواز نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کی انتظامیہ کی جانب سے مجالس عزاء کے بانیان اور جلوس ہائے عزاء لائسنسداران کو تنگ کرنے اور بلاوجہ دبائو ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو جانا چاہیے۔ عزاداری سیدالشہداء کے تحفظ اور بقاء کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 669106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش