0
Thursday 14 Sep 2017 22:03

کراچی سے پشاور آنیوالی مسافر بس حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، 22 زخمی

کراچی سے پشاور آنیوالی مسافر بس حادثے کا شکار، ایک جاں بحق، 22 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی سے پشاور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث میرن کے قریب چڑا مائنر کے قریب روڈ رولر سے ٹکرا گئی، بارہ سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 خواتین سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے، ڈی ای او ریسکیو 1122 عمران خان کی ہدایت پر زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز نے پروآ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال منتقل کردیا، پروآ ہسپتال میں ڈاکٹر عامر اور دیگر سٹاف نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی، 8 مسافر شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی مسافر بس نمبر ND3402 بلوچستان تیز رفتاری کے باعث میرن کے قریب چڑا مائنر پر روڈ کی تعمیر کیلئے موجود روڈ رولر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس سے مسافر بس میں سوار 12 سالہ ہما بی بی دختر انور خان پٹھان سکنہ بونیر موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ 7 خواتین سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں عبد الوحید ولد سید نواز سکنہ مانسہرہ، سلمان ولد قدوس سکنہ بونیر، خیال محمد ولد مختیار سکنہ کوہاٹ، حمزہ ولد خیال محمد سکنہ کوہاٹ، نوریا آمین ولد عظیم سکنہ ہزارہ، شوکت علی ولد احمد سکنہ شانگلہ، عرفان علی ولد لیاقت علی، احتشام ولد حامد علی سکنہ مردان، جعفر شاہ ولد جعفر خان سکنہ کراچی، ابرار ولد ولی خان، تحرین ولد محب اللہ سکنہ شانگلہ، کاشف ولد محمد اللہ عارف سکنہ کراچی، اختر ولد مختیار سکنہ کوہاٹ، خدا بخش ولد نور احمد، نور بخش ولد نور الاحمد سکنائے بونیر، امینہ بی بی زوجہ انور خان، جویریہ بی بی دختر انور سکنہ بونیر، نادیہ بی بی زوجہ خیال محمد سکنہ کوہاٹ، محمددہ بی بی زوجہ قدوس، عکلیجہ بی بی زوجہ شاہ حمید، گل صفیہ بی بی زوجہ نسیم گل سکنہ بونیر اور شہناز بی بی زوجہ ابرار سکنہ کراچی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز نے زخمیوں کو پروآ و ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا، جن میں سے 8 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔  جاں بحق و زخمی افراد کا تعلق زیادہ تر ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، پروآ ہسپتال میں ڈاکٹر عامر اور ایم ایس اطلاع پر ہسپتال میں موجود تھے، جنہوں نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی جبکہ ڈیرہ اور پروآ میں زخمی افراد کے علاج و معالجہ کی نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق میاں خیل کرتے رہے، واقعے کی اطلاع پر تحصیل ناظم پروآ سردار سجیل خان بلوچ بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے لوگوں کی مدد سے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی مدد کی۔
خبر کا کوڈ : 669141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش