0
Monday 18 Sep 2017 06:57

نیلم کے عوام کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے، سردار عتیق

نیلم کے عوام کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے فورم پر پوری قوت سے اٹھانا چاہیے، ہندوستان کشمیری عوام کی بے مثال جدوجہد سے خوفزدہ ہو کر کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز دورہ نیلم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کے عوام کا تحریک آزادی میں اہم کردار ہے، حکومت عوام کے مسائل حل کرانے کیلئے اقدامات کرے، لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی، موجودہ صورتحال برقرار رہی تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کریں گے، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کر سکی۔
خبر کا کوڈ : 669893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش