0
Thursday 21 Sep 2017 17:46

خیبرایجنسی میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر بم حملہ

خیبرایجنسی میں کسٹم اہلکاروں کی گاڑی پر بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) خیبر ایجنسی میں کسٹم اہلکاروں کو طورخم لے جانے والی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کے نتیجہ میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج صبح لنڈی کوتل کے علاقہ سدو خیل میں نامعلوم شرسپندوں نے سڑک کنارے نصب بم کو اس وقت ریموٹ کنٹرول سے اڑایا، جب کسٹم اہلکاروں کو ڈیوٹی کے لئے پشاور سے طورخم لے جانے والی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکہ کے نتیجہ میں سپاہی کریم خان اور کلرک یوسف شدید زخمی ہوگئے جبکہ 2 گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔ واقعہ کے بعد فرنٹیئر کور اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے سے سرچ آپریشن کے دوران علاقائی ذمہ داری کے تحت 23 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ریموٹ کنٹرول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 670833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش