0
Wednesday 27 Sep 2017 13:32

محرام الحرام، پاراچنار میں مجالس کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات

محرام الحرام، پاراچنار میں مجالس کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں اور پاراچنار میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ مجالس کے موقع پر علما کرام نواسہ رسول ﷺ کی جانب سے میدان کربلا میں دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ علماء کرام کا کہنا ہے کہ امام حسین ہمیں محبت اور بھائی چارے کا درس اور آزادانہ فکر کا پیغام دیتے ہیں لہٰذا عوام کو چاہیے کہ وہ امام حسین کی فکر اور مشن سے خود کو باخبر کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین نے انسانیت کیلئے جو قربانی دی تو ہمیں چاہیے کہ نہ صرف شیعہ سنی بلکہ اقلیتوں کو بھی ان مجالس میں شریک کریں اور امام حسین کے پیغام محبت و بھائی چارے کو پوری دنیا تک پہنچائیں۔ قبائلی مشر حبیب پانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محرام الحرام احترام اور تقدس کا مہینہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ایک دوسرے کی جانب محبت کا ہاتھ بڑھائیں، اپنے آپ کو پہچانیں اور اپنے اعمال پر نظر دوڑائیں۔ کرم ایجنسی میں دسویں محرم تک ان مجالس کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ دوسری جانب سکیورٹی حکام اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر پاک افغان بارڈر اور موبائل سروس کی بندش کے علاوہ سیکیرٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش