0
Thursday 28 Sep 2017 00:17

بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمیشنر کی دفترخارجہ میں طلبی اور احتجاج

بھارتی قائمقام ڈپٹی ہائی کمیشنر کی دفترخارجہ میں طلبی اور احتجاج
اسلام ٹائمز۔ ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کی طرف سے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ قائمقام ڈپٹی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائمقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن سے نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے بائیس سالہ محمد رازق کی شہادت پر شدید احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال بھارت کی طرف سے 873 بار ایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 40 افراد شہید اور 148 زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 672534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش