0
Thursday 28 Sep 2017 11:48

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، مشاہد حسین

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، مشاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کی سی پیک کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، سی پیک کو کشمیر سے لنک کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم رکوانے کیلئے دباؤ ڈالے۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین جموں و کشمیر حق خودارادیت برطانیہ راجہ نجابت حسین اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما عبدالحمید لون سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے پارلیمنٹرینز کے درمیان رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 672622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش