0
Monday 2 Oct 2017 11:46

علمائے کرام، ذاکرین اور مذہبی اکابرین کو بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، سمیرا ملک

علمائے کرام، ذاکرین اور مذہبی اکابرین کو بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، سمیرا ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنماء اور ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن سمیرا ملک نے بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام ہمیں ایثار و قربانی اور صبر و تحمل کا درس دیتے ہیں، اس لئے تمام مکاتب فکر کے افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں اور اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیں، محرم کے ایام کی حساسیت کے پیش نظر معاشرے کے تمام افراد کو اشتعال انگیزی سے گریز کرنا ہو گا۔ ضلع کونسل کمپلیکس میں بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، ہنگامہ آرائی اور انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، موجودہ حالات کے تناظر میں علمائے کرام، ذاکرین اور مذہبی اکابرین کو بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا جائے، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے شہری پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علماء کو چاہئے کہ ایک دوسرے کی دل آزاری سے گریز کریں تاکہ امن و امان برقرار رہ سکے۔ انہوں نے امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 673539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش