0
Monday 2 Oct 2017 20:34

یوم عاشور پرامن بنانے کیلئے فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف رہے، سبطین سبزواری

پنجاب میں انتظامیہ کی جانب سے متعدد مقامات پر عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں
یوم عاشور پرامن بنانے کیلئے فوج، پولیس اور سکیورٹی اداروں کا کردار قابل تعریف رہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر محرم الحرام کا پہلا عشرہ پُرامن گزرا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، اس کیلئے فوج، پولیس اور سکیورٹی ایجنسیوں کا کردار قابل تعریف ہے مگر افسوس اور دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی روایتی روش سے باز نہیں آئی، پنجاب میں متعدد مقامات پر مجالس عزا اور جلوسوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، اس حوالے سے رشوت ستانی کا بھی ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے، جس کی توقع نہ تھی، رشوت دو مجلس کروا لو، جلوس نکلوا لو اور مجلس و جلوس کا دورانیہ بڑھوا لو کی صدائیں آتی رہی ہیں، یہ ہمارا شہری اور آئینی حق ہے، مجالس و جلوس کیلئے کسی پرمٹ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت کو بار بار متوجہ کر رہے ہیں کہ ملت جعفریہ کو دیوار کیساتھ نہ لگاو، ورنہ شدید عوامی ردعمل ہوگا۔ صوبائی آفس لاہور سے جاری ایک بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ پورے ملک میں پہلا عشرہ محرم الحرام اور عاشورہ کے جلوس پُرامن اختتام پذیر ہوئے، مگر مخصوص تنگ نظری کا شکار پنجاب حکومت میں بیٹھے چند افراد عزاداری میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے، مگر لگتا ہے کہ ان کی ترجیحات صوبے کی بجائے کچھ اور ہی ہیں۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گوجرانوالا، محمود کوٹ جھنگ اور دیگر مقامات پر عزاداروں کو خوفزدہ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے گئے، 16 ایم پی او کے تحت لوگوں کو گرفتار کیا گیا، تھانے میں بلوا کر بانیان مجالس اور ذاکرین کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا، یہ بدمعاشی ایس ایچ او سے لے کر ڈی پی او تک نے کی، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، عزاداری میں رکاوٹیں ڈال آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کا احتساب کریں گے، ہمیں غم حسینؑ منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، اور نہ ہی اس کیلئے کسی اجازت نامے کے محتاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے متعصبانہ رویہ اختیار کیا، اس پر ہمارے تحفظات ہیں۔ علامہ سبطین سبزواری نے محرم الحرام کمیٹی کے ارکان، ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل صدور کی عشرہ محرم میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ چہلم تک مراسم ایام غم میں اسی طرح متوجہ رہیں اور اب تک ہر سطح کی تنظیمیں پولیس اور انتظامیہ کی زیادتیوں سے متعلق مفصل رپورٹس بھجوائیں، تاکہ قانونی چارہ جوئی کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 673666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش