0
Friday 6 Oct 2017 23:07

سندھ میں سرکاری اسکولوں کو لوڈشیڈنگ فری کرنے پر کام شروع

سندھ میں سرکاری اسکولوں کو لوڈشیڈنگ فری کرنے پر کام شروع
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے آلات نصب کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے، جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری اسکول لوڈشیڈنگ فری ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے طلبہ کیلئے خوش خبری ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں بار بار بجلی کی بندش کا حل نکال لیا ہے، اب محکمہ تعلیم کو نہ بل بھرنے کی پریشانی ہوگی اور نہ ہی اسکولوں کی کوئی بجلی کاٹ سکے گا۔ محکمہ تعلیم نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے والے آلات نصب کرنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت شکارپور اور سکھر کے سرکاری اسکولوں میں سولر پینلز کی پہلی کھیپ پہنچا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سندھ کے بعض سرکاری اسکولوں میں کئی سال سے طلباء بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں اور امتحانات میں انہیں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش