0
Sunday 8 Oct 2017 12:17

قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ جبکہ فاٹا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، گورنر اقبال ظفر جھگڑا

قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ جبکہ فاٹا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے، گورنر اقبال ظفر جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں حالات پہلے سے زیادہ بہتر ہو چکے ہے اور فاٹا میں غیر فعال سکولوں کو جلد فعال کردیا جائے گا جبکہ دوبئی اور گلف ممالک میں مزدوری کرنے والے فاٹا کے ٹیچرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ایڈورڈز کالج پشاور میں پروفیسر ضیاء القمر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پروفیسر سید ضیاء القمر مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پروفیسر ضیا القمر نہ صرف ایک استاد تھے بلکہ ایک مخلص دوست بھی تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہے اور قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ فاٹا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات ن لیگ کے ایجنڈے کا حصہ ہے، فاٹا اصلاحات میاں نواز شریف نے شروع کی تھی اور سرتاج عزیز نے تمام ایجنسیوں کا دورہ کرکے رپورٹ جمع کرائی تھی انہوں نے کہا کہ بہت جلد فاٹا اصلاحات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 675026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش