0
Wednesday 11 Oct 2017 13:51

ملتان میں میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری، تکمیل سے عوام مستفید ہونگے، رفیق رجوانہ

ملتان میں میگا پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری، تکمیل سے عوام مستفید ہونگے، رفیق رجوانہ
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ خدمت میں عظمت ہے، فلاحی کاموں کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، ملتان میں میگاپراجیکٹس پر برق رفتاری سے کام جاری ہے اور ان کی تکمیل سے براہ راست عوام مستفید ہوں گے۔ نئے انرجی یونٹس کے فنکنشل ہونے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو رہا ہے، اندرون شہر لٹکتی تاروں اور ان سے پیدا ہونے والے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں پلانٹیشن چیمبرز کے لئے سکیم تیار اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں ترقیاتی کاموں بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ، ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد، سٹی پولیس آفیسر چوہدری محمد سلیم، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے رانا رضوان قدیر، چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو محمد اکرم چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم، ڈپٹی مئیر و ممبرز کونسل پنجاب میاں سعید احمد انصاری، چیئرمین زکو کمیٹی ملتان عامر سعید انصاری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو بتایا کہ ملتان میں رننگ پراجیکٹس کے لئے فنڈز باقاعدگی سے موصول ہو رہے ہیں، جلد ہی ان کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ملتان میں کرائم ریٹ کنٹرول میں ہے۔ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کی بدولت دہشت گردوں کو پکڑا جا رہا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس سے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس کا 99 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 675816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش