0
Friday 13 Oct 2017 23:47

کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی رینجرز، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے واگزار کرانیکا فیصلہ

کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی رینجرز، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے واگزار کرانیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر قابض مافیاز کیخلاف جلد ہی رینجرز، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ذریعے آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی ایکنیک سے منظوری کے بعد پلاننگ کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کا جوائنٹ ورکنگ گروپ ماہ دسمبر میں چین جائے گا، جہاں جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرکے چینی ماہرین کو منصوبے کے تیکنیکی و معاشی امور پر تفصیلی بریفنگ دے گا۔ اس اجلاس میں منصوبہ کو سی پیک فریم ورک میں فائنل کیا جائے گا، جس کے بعد چین و پاکستان کی حکومتیں کے درمیان حتمی معاہدہ طے پایا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان نے وزارت ریلوے کو بھی کراچی سرکلر ریلوے کے رائٹ آف وے اور کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو حکومت سندھ کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کراچی سرکلر ریلوے کی اراضی پر قابض مافیاز کیخلاف جلد ہی رینجرز، پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ فورس کے ذریعے آپریشن بھی شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 676383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش