0
Monday 16 Oct 2017 23:57

حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، مرزا فاروق جان

حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، مرزا فاروق جان
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر مرزا فاروق جان، جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری جاوید اقبال تھہیم ایڈووکیٹ، سیکریٹری اطلاعات اختر بھٹہ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے فائدہ کس کو پہنچا؟۔ یہ بات پوری قوم جانتی ہے قائد پرویز مشرف کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث کرنا سیاسی انتقامی کاروائی کا نتیجہ ہے، پرویز مشرف جلد پاکستان آئیں گے، (ن) لیگ کی اہم سیاسی شخصیت نواب اشرف خان کھیڑا کی اے پی ایم ایل میں شمولیت قائد پرویز مشرف کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، جلد ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے مزید اہم سیاسی شخصیات شامل ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر پارٹی رہنمائوں شفیق قریشی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر غلام نبی عباسی، ملک محسن بھٹہ، چوہدری شفیق احمد، پیرزادہ کلیم اسلم قریشی، جہانگیر نذیر، سمران عابد کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر (ن) لیگ کے رہنما نواب اشرف خان کھیڑا نے اے پی ایم ایل کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی رہنمائوں نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں، بلکہ جس طرح حکمران عدلیہ، فوج، احتساب عدالت کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث افراد کا بلاامتیاز بے رحمانہ کڑا احتساب کیا جائے، تین سالہ نگران حکومت بنائی جائے جو حقیقی معنوں میں لوٹ مار کرنے والوں سے لوٹی ہوئی دولت باہر کے ملکوں سے واپس لاکر ملک کا قرضہ اتارے، تاکہ ہم ایک بہتر خوشحال مستقبل کی طرف گامزن ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ قائد پرویز مشرف کی قیادت میں متحدہ گرینڈ الائنس میں 30سے زائد جمہوری جماعتوں کا شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے، قائد پرویز مشرف پر اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل عام انتخابات میں دیانتدار، باصلاحیت، پڑھے لکھے امیدواروں کو ٹکٹیں دے گی، پارٹی میں شامل ہونے والوں کو جائز مقام دیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قائد پرویز مشرف کے دور حکومت میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے میگا پراجیکٹس منصوبے مکمل ہوئے، بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر عوامی مسائل حل ہوئے، یہی وجہ ہے کہ آج عوام ایک بار پھر قائد پرویز مشرف کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 677092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش