0
Wednesday 18 Oct 2017 18:22

پشاور، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

پشاور، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی الیکشن کی مہم میں تحریک انصاف پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پشاور کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ پی پی پی نے خط میں کہا کہ 13 اکتوبر کو این اے 4 میں ہونے والے جلسے میں عمران خان ، وزیر اعلی پرویز خٹک اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے امیدوار کے لئے ووٹ مانگتے رہے۔ خط میں کہا گیا کہ 13 اکتوبر کا جلسہ قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے باعث پی ٹی آئی امید وار کو نااہل قرار دیا جائے۔ علاوہ ازیں تحریک لبیک پاکستان نے این اے 4 کے ضمنی انتخابات میں بھر پور شرکت کا اعلان کردیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر حافظ خادم حسین رضوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر کو اسلام آباد سے ختم نبوت لانگ مارچ نکالیں گے۔ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں ڈاکٹر محمد شفیق امینی تحریک لبیک پاکستان کے امید وار ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 4 پشاور کا ضمنی انتخاب 26 اکتوبر کو ہوگا جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار تجرباتی بنیادوں پر الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی مشق کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 677546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش