0
Monday 25 Apr 2011 20:34

شہباز شریف کے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کے بیان پر ردعمل جاری، کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا، شہباز شریف کی تردید

شہباز شریف کے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کے بیان پر ردعمل جاری، کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا، شہباز شریف کی تردید
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف تیز اور چالاک ہیں اور صوبے سے متعلق ان کے بیان پر افسوس ہوا ہے، تاہم ان کے بیان کو سمھجنے کی بھی ضرورت ہے کہ وہ کن لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر مظہر الحق نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتیں کراچی کو صوبہ بنانے کے میاں شریف کے بیان کو مکمل طور مسترد کر چکی ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف جام مدد علی نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام باشندے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ 
ادھر لاڑکانہ میں صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کراچی کو صوبہ بنانے سے متعلق بیان گناہ عظیم ہے۔ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں اور ایسا کر کے دکھائیں گے۔
لاڑکانہ میں عاقل آگانی حفاظتی بند کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور سندھ کے عوام جب تک موجود ہیں، کوئی مائی کا لال صوبہ بنانے کی کوشش تو کیا خواب بھی نہیں دیکھے گا۔ ایاز سومرو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا مطالبہ ہے کہ سرائیکی صوبہ بنایا جائے جبکہ سندھ کے عوام کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ نہیں۔ 
ادھر لاہور میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے کا مطالبہ نہیں کیا، نئے صوبوں کے بارے میں فیصلہ جماعتی سطح پر کیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں یہ بات کہی تھی کہ جماعتی سطح پر فیصلہ کیا جائے گا کہ ملک میں کہاں کہاں نئے صوبے بننے چاہئیں اور آیا کراچی کو بھی نیا صوبہ بننا چاہئے یا نہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی بات کو غلط معنی پہنانے کی کوشش کی گئی، جس کا انہیں سخت افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سرائیکی صوبے یا بہاولپور صوبے کی مخالفت نہیں کرتے لیکن نئے صوبوں کی تشکیل کا معاملہ مسلم لیگ ن جماعتی سطح پر طے کرے گی۔ 

خبر کا کوڈ : 67824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش