0
Monday 23 Oct 2017 22:25

جیسا طریقہ چل رہا ہے انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیئے لیکن امید پر دنیا قائم ہے، مریم نواز

جیسا طریقہ چل رہا ہے انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیئے لیکن امید پر دنیا قائم ہے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنماء مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے مابین احترام ہونا چاہیئے، نواز شریف اب بھی سیاست کا محور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی پہلے ہوئی کیس اب چل رہا ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو بہت اچھا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسا طریقہ چل رہا ہے انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیئے لیکن امید پر دنیا قائم ہے، اختلافات کی خواہش رکھنے والے مایوس ہونگے۔ قبل ازیں مریم نواز نے این اے 120 لاہور کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز سے کوئی اختلاف نہیں، وہ میرا چھوٹا بھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں پورا خاندان متحد ہے، جب کوئی بات نہیں ملتی تو اختلافات کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز لاہور کے حلقہ این اے 120 میں مزنگ کے علاقے میں پہنچیں، جہاں کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ مریم نواز کی این اے 120 کے انتخابی دفتر آمد پر کارکنوں نے گل پاشی کی اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔ مریم نواز نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے اہل علاقہ کو حلقے میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ مریم نواز نے پارٹی دفتر میں (ن) لیگ کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، جس کے بعد وہ مزنگ سے روانہ ہوگئیں۔
خبر کا کوڈ : 678729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش