0
Wednesday 1 Nov 2017 01:01

پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے تو صادق اور امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا، سراج الحق

پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے تو صادق اور امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ فروغ تعلیم کے ذریعے ملک کو پورے عالم اسلام کے لیے سپر پاور بنائیں گے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں نظام الصلواة کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلامی تعلیمات نافذ العمل کئے جانے سے طلبہ و طالبات کا مستقبل سنور جائے گا، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ثمر باغ میں پرنسپل عبدالحمید ناصری کی سربراہی میں منعقدہ نظام الصلوة و تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہماری توجہ دینی علوم سمیت دنیاوی علوم پر بھی ہے اس لئے اپنے دور حکومت میں کھنڈر نما جندول کو آباد کیا اور درجنوں سکول اور بڑے بڑے کالج تعمیر کرائے۔ انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ میڈیکل کالج ضلع دیر کی تاریخ میں بڑا سنگ میل ثابت ہوگا اور بہت جلد وہاں داخلوں اور کلاسز کا آغاز کیا جائے گا۔

سراج الحق نے کہا کہ میڈیکل کالج کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ کو ٹیچنگ ہسپتال کی حیثیت دی جائے گی اور اسے تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا جس کے بعد دیر بالا و پائین کے عوام کو دور دراز ہسپتالوں سے علاج کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد اہلیان دیر کو انجینئرنگ کالج کی خوشخبری بھی سنا دینگے، انہوں نے ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم اور پرنسپل سکول عبد الحمید ناصری کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ضلع دیر تعلیم کے لحاظ سے صوبہ بھر میں تیسرے نمبر پر ہے جس کا کریڈٹ محکمہ تعلیم دیر کو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان جن مسائل کا شکار ہیں ان میں سب سے زیادہ کردار ہمارے روایتی اور باری لینے والی پارٹیوں کا ہے اس لئے اگر عوام کو پاکستان کی تقدیر بدلنا ہے تو صادق اور امین لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچانا ہوگا، اس موقع پر انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ ہمارے ملک کے مستقبل اور اسلام کے غازی ہیں اس لئے پاکستان کو بچانے کیلئے بھرپور تعلیم حاصل کر کے پاکستان کو عالمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 680556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش