0
Thursday 2 Nov 2017 16:42

صوبائی حکومت کا قبرستانوں کی حالت زار کا نوٹس، اقدامات شروع

صوبائی حکومت کا قبرستانوں کی حالت زار کا نوٹس، اقدامات شروع
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں قبرستانوں کی خستہ حالت زار کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے محکمہ اوقاف کو ایک ہفتے کے اندر ان قبرستانوں کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ایک ماہ کے اندر اندر پشاور، مردان اور چارسدہ میں 6 قبرستانوں کی حالت زار بہتر بنائی جائے گی۔ پشاور میں گورا قبرستان، شمشان گھاٹ، رحمان بابا قبرستان، ہزار خوانی قبرستان اور بیری باغ میں کپڑے کی مارکیٹ میں واقع قبرستان کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔ بیری باغ قبرستان سے تجاوزات ختم کرکے اس کے گرد چار دیواری بھی تعمیر کی جائے گی۔ مردان میں شاہ ڈھنڈ بابا اور چارسدہ میں پڑانگ قبرستان کو منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ قبرستانوں میں پیدل آنے جانے کے راستے بنانے کے علاوہ سفیدی بھی کرائی جائے گی۔ قبرستان میں صفائی کی مہم کے علاوہ پودے بھی لگائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 680905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش