0
Friday 3 Nov 2017 19:33

عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈال کر حکمرانوں نے سیاہ ترین جرم کیا، میاں سہیل احمد

عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈال کر حکمرانوں نے سیاہ ترین جرم کیا، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ تحریک حرمت رسول (ص) اور جماعةالدعوة کی اپیل پر جنوبی پنجاب بھر میں یوم تحفظ ختم نبوت منایا گیا، اس دوران علماء کرام اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے تحفظ ختم نبوت اور حرمت رسول (ص) کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا۔ ملتان میں رشید آباد چوک پر ختم نبوت کے حوالے سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ختم نبوت کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی بھی کی۔  شرکا، علماء اور خطباء نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کے حوالہ سے راجہ ظفرالحق کی نگرانی میں تیارکردہ تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا ہے کہ وزیرقانون زاہد حامد کو برطرف اور ملوث افراد کو سخت سزا دینے تک قوم مطمئن نہیں ہوگی۔ حکومتی سطح پر مجرموں کو چھپانے کی کوششیں درست نہیں ہیں، عقیدہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈال کر حکمرانوں نے سیاہ ترین جرم کیا، ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی سازشیں بین الاقوامی سطح پر کی گئیں، جب تک اصل ملزمان کو منظرعام پر نہیں لایا جاتا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ بعض وزراء اقتدار کے لیے اپنا دین، ایمان بیچ رہے ہیں۔ جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسئول میاں سہیل احمد نے جامع مسجد محمدی ممتاز آباد میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قوم 2018ء میں ایوانوں میں نہیں جانے دے گی، غیرملکی این جی اوز ناموس رسالت (ص) اور ختم نبوت کے حوالہ سے قوانین ختم کروانے کیلئے بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں۔ الیکشن بل 2017ء میں حلف نامہ میں تبدیلی کی کوششیں بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں، وزیرقانون زاہد حامد کو برطرف کیا جائے، جن لوگوں نے ختم نبوت سے متعلق حلف نامہ میں ترمیم کی ان کی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 681084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش