0
Saturday 4 Nov 2017 18:23

ڈی آئی خان، امام حسینؑ کے چہلم کیلئے سکیورٹی پلان تیار

ڈی آئی خان، امام حسینؑ کے چہلم کیلئے سکیورٹی پلان تیار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسمعیل خان پولیس نے امام حسینؑ کے چہلم کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا۔ ضلعی پولیس افسر عبدالصبور کے مطابق سکیورٹی بہتر اور یقینی بنانے کیلئے بنوں سے اضافی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسمعیل خان میں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر 30 مجالس اور عزاداروں کے 40 ماتمی جلوس نکلتے ہیں، جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس کی 2 ہزار نفری اہم مقامات پر تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک زون کے انچارج ایس پی سدرن اشفاق خان، دوسرے کے ایس پی رورلز صدیق خان جبکہ اس کے علاوہ ایس پی انوسٹی گیشن کو ایک سروے دیا گیا ہے۔ ضلی پولیس افسر کے مطابق شہر میں 10 روز تک ڈبل سواری پر پابندی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل میں بھی سختی لائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 681296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش