0
Saturday 4 Nov 2017 18:40

پشاور میں عالمی دہشتگرد تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

پشاور میں عالمی دہشتگرد تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے 3 کارندے گرفتار کرلئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان فردوس چوک کے قریب پمفلٹ تقسیم کررہے تھے اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے لوگوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والا عرفان اللہ، افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف اور اکرام اللہ شامل ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لئے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 681299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش