0
Tuesday 7 Nov 2017 22:07

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت سندھ یونیورسٹی جامشورو میں یوم حسین علیہ السلام کی تقریب

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت سندھ یونیورسٹی جامشورو میں یوم حسین علیہ السلام کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں 48 ویں یوم حسین علیہ السلام کا پروگرام سینٹرل کینٹین لان میں منعقد ہوا، جس سے حجتہ السلام علامہ صادق رضا تقوی، اہل سنت عالم دین علامہ مسعود جمال اور اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بلاشبہ متعدد پہلوؤں کا حامل عاشورا کا عظیم سانحہ، انسانیت کے لئے ایک عظیم سرمایہ ہے، کیونکہ یہ سرمایہ فرزند رسول خدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا اور اطفال حسینی کی بے مثال شہادتوں کے ذریعے حاصل ہوا ہے، دوسری طرف واقعہ کربلا کسی فرد یا گروہ کے ذاتی مفادات اور حتیٰ قومی مفادات کے لئے بھی وقوع پذیر نہيں ہوا، بلکہ یہ واقعہ اور امام حسین علیہ السلام اور ان کے دلیر ساتھیوں کی شہادت ایک مکتب ہے، جس میں تمام انسانیت کے لئے توحید، امامت، امربالمعروف اور نہی عن المنکر، حقیقت طلبی، ظلم کے خلاف جنگ، انسانی کرامت و عزت اور اس جیسے دیگر دروس اور اہداف ہیں کہ جنہیں حاصل کرنا چاہیئے۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ انسان ساز مکتب، نسل در نسل انسانوں میں منتقل ہوتا رہے تو پوری انسانیت کو اس سے فائدہ پہنچے گا، آئمہ اطہار علیہم السلام نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری منانے پر تاکید کرتے ہوئے ان مراسم کو عوام میں اتحاد و وحدت اور اسلام کی اعلیٰ اقدار کی ترویج کا محور قرار دیا ہے، اس طرح سے کہ آج ایام محرم میں لاکھوں بلکہ کروڑوں انسان، نسلی امتیاز اور طبقہ بندی اور مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر سید الشہداء مظلوم کربلا کی عزاداری مناتے ہيں اور حسینی پرچم تلے جمع ہوتے ہيں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایران کے لاکھوں ولولہ انگيز اور پرجوش عوام نے اسلامی انقلاب کی عظیم الشان تحریک کے دوران محرم و صفر میں خاص طور پر نو اور دس محرم کو ایک عظیم طاقت کا مظاہرہ کیا، جس نے طاغوتوں کو لرزہ بر اندام کردیا اور جس نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو محور قرارد دینے کی آئمہ اطہار علیھم السلام کی تاکید کو واضح اور روشن کردیا۔
خبر کا کوڈ : 681946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش