0
Wednesday 8 Nov 2017 13:16

ججز بغض سے بھرے ہوئے ہیں، نواز شریف

ججز بغض سے بھرے ہوئے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ سابق اور نااہل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ججز بغض سے بھرے ہوئے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ججز بغض سے بھرے پڑے ہیں۔ کل سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ججز کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ہے جو کہ تاریخ کا سیاہ باب بنے گا۔ نااہل وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلے 70 سال میں جب بھی آمر آئے تو ہماری عدلیہ نے کئی سیاہ باب لکھے ہیں اور آج کا فیصلہ بھی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ قبل ازیں احتساب عدالت کے روبرو نواز شریف نے کہا کہ ان پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور نیب ریفرنسز بدنیتی و سیاسی انتقام کیلئے بنائے گئے ہیں جب کہ ہمیں فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاناما کیس میں فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جب کہ آج احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کے خلاف تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 682083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش