0
Saturday 11 Nov 2017 15:11

فاروق ستار کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری، فاتحہ خوانی

فاروق ستار کی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری، فاتحہ خوانی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کی یادگار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج ایک سال کے بعد شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پہنچ گئے، ایک بار پہلے بھی یہاں آنا چاہتے تھے اس وقت ہمیں آنے نہیں دیا گیا، شہدا کے لہو کے مقروض ان کا قرض چکائیں گے، مہاجروں کی عزت و آبرو کو بحال کریں گے۔ سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ شرپسندوں کو اپنی صفوں سے نکالیں گے، سیاسی الائنس کے دروازے آج بھی کھلے رکھیں ہیں، 5 نومبر کے جلسے کے بعد بڑا حوصلہ ملا، ہم صاف ستھری ایم کیو ایم قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور 2018ء میں مہاجروں کی عظمت لوٹائیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تحریک کا اہم حصہ ہیں، ایم کیو ایم کے کارکنوں کو یادگار شہدا جانے کی اجازت نہیں دی گئی، سمجھ نہیں آرہا کہ ہمیں کیوں روکا جارہا ہے، صرف مجھے اور رابطہ کمیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی ہے، ہمارے ساتھ پھر ظلم اور ناانصافی ہوئی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ خطرات کے پیش نظر ہماری موبلائزیشن کو روکا جارہا ہے، ہم نے یادگار شہدا ایم کیو ایم جانے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دی تھی، انتظامیہ نے بتایا کہ ہماری زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں سوال یہ ہے کہ صرف ہماری زندگیوں کوہی خطرہ کیوں ہے۔ یادگارِ شہداء پر حاضری کے سلسلے میں پولیس نے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے۔ ضلعی وسطی پولیس نے یادگارِ شہدا کی جانب آنے والے راستوں کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 682670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش