0
Thursday 16 Nov 2017 13:04

سپریم کورٹ نے بھی نوازشریف کی 3 ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

سپریم کورٹ نے بھی نوازشریف کی 3 ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 3 ریفرنسز یکجا کرنے کی ان چیمبر اپیل مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی 3 ریفرنسز یکجا کرنے کی ان چیمبر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقرار رکھا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف پاناما فیصلے پر نظرثانی کا آپشن حاصل کرچکے ہیں۔
اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی تینوں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 683728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش