0
Thursday 23 Nov 2017 13:42

پشاور، جی ٹی روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور، جی ٹی روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے دوران ٹریفک رش پر قابو پانے کیلئے یکم دسمبر سے جی ٹی روڈ پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔ متعلقہ محکموں کی غفلت کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک میں شدید خلل پڑ رہا ہے جبکہ تاحال سروس روڈ کو بھی جی ٹی روڈ میں شامل نہیں کیا گیا، جس پر صوبائی حکومت نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سروس روڈ پر دکانوں کے سامنے گاڑیوں کے پارکنگ کے باعث بھی ٹریفک کا نظام بری طور پر متاثر ہورہا ہے۔ ٹریفک پر قابو پانے کیلئے یکم دسمبر سے جی ٹی روڈ پر چنگ چی رکشوں، رکشوں اور گدھا گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، تاکہ ٹریفک رش پر قابو پایا جاسکے جبکہ فٹ پاتھ کو ختم کرنے اور گاڑیوں کے کھڑے ہونے پر بھی سخت کارروائی کی ہدایات کی ہے۔ ریپڈ بس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور شہر کے مختلف مقامات پر کھدائی بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 685267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش