0
Sunday 26 Nov 2017 12:52

بھٹ شاہ، اصغریہ علم و عمل تحریک کا دوسرا مرکزی "کربلا محور انسانیت کنونشن" جاری

بھٹ شاہ، اصغریہ علم و عمل تحریک کا دوسرا مرکزی "کربلا محور انسانیت کنونشن" جاری
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا مرکزی "کربلا محور انسانیت کنونشن" ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں جاری ہے۔ کنونش کے دوسرے روز انجینئر حسین شاہ موسوی، علامہ صادق رضا تقوی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی و دیگر مقررین نے خطاب کئے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کی بنیاد رسول خدا نے رکھی، جب آپ کی مددگار حضرت خدیجہؑ اور حضرت علیؑ تھے، انقلاب کربلا اسی مزاحمت کی بلندی ہے، مزاحمت پہلے کمزور اور پھر طاقتور ہوتی ہے، مزاحمت کا اصول یہ ہے کہ جو کچھ کیا جائے، وہ اللہ کیلئے کیا جائے، اس کی راہ میں عزت و آبرو اور مال و اولاد قربان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے ہمیں بتایا کہ اگر دشمنی رکھنی ہے تو وقت کے جابر ترین اور فاسق ترین افراد کو للکارا جائے اور خمینیؒ بت شکن نے اس وقت کے طاغوت امریکا کو للکارا اور اس کا شیطانی چہرا ساری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ برائی کے خلاف مزاحمت نہ کریں، تو وہ زندہ بھی مردہ ہیں، وہ دیکھنے میں زندہ ہیں، مگر اصل میں مردہ ہے، افراد بھی مردہ ہیں اور قومیں بھی مردہ ہوسکتی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ شہادت حسینی راستہ ہے اور زندہ رہ کر یزید کو للکارنا زینبی راستہ ہے، کامیاب مزاحمتی تحریک مقصد، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مجموعہ ہے، اس دور کی شیعہ قیادت امام خامنہ ای، سید حسن نصراللہ کی صورت میں ہمیں میسر ہے۔
خبر کا کوڈ : 685836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش