0
Monday 27 Nov 2017 15:53

دربار شہباز قلندر خودکش حملے کے سہولتکار نے اقبال جرم کرلیا

دربار شہباز قلندر خودکش حملے کے سہولتکار نے اقبال جرم کرلیا
اسلام ٹائمز۔ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی نے اقبال جرم کر لیا ہے۔ کراچی کی عدالت نے شہباز قلندر مزار پر دھماکے کے سہولت کار نادر جاکھرانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا۔ ملزم نے کہا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اس نے خودکش حملہ کرنیوالوں کو اپنے گھر کندھ کوٹ میں پناہ دی اور 17 فروری کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکہ کیا گیا۔ ملزم نے بتایا کہ پولیس نے اسے منگھو پیر سے گرفتار کرکے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کیا اور اسی اسلحے سے مزار پر فائرنگ کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزار کے اندر 16 فروری 2017ء کی شام خودکش دھماکہ ہوا تھا، جس میں 123 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 550 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 686073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش