0
Sunday 3 Dec 2017 19:08

ختم نبوت کے مسئلے پر سب جماعتیں پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہیں، سینیٹر حمد اﷲ

ختم نبوت کے مسئلے پر سب جماعتیں پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہیں، سینیٹر حمد اﷲ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمد اﷲ نے چنیوٹ میں تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسائل کا واحد حل پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات میں مضمر ہے، جب تک ہم اسلامی نظام کو نافذ نہیں کر دیتے، ہماری مشکلات ختم نہیں ہو سکتیں، اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام و خواص کو جمعیت علماء اسلام کا پروگرام بتایا جائے۔ انہوں نے ختم نبوت کے مسئلے پر موجودہ بحران کے بارے میں کہا کہ اب سب جماعتیں پوائنٹ سکورننگ کر رہی ہیں، جب میں نے سینیٹ میں اس مسئلے پر آواز اٹھائی تو اکثر اراکین نے میرا مذاق اڑایا اور میری لائی ہوئی ترامیم کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام ایک آفاقی نظام حیات ہے اور اس میں سب سے پہلی بات انسان کی آزادی کے حوالے سے ہوئی ہے، جمعیت علماء اسلام کے پروگرام کا پہلا نقطہ ہی یہی ہے کہ انسان اﷲ کی عبدیت میں آ جائے۔
خبر کا کوڈ : 687445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش