0
Friday 8 Dec 2017 19:33

پاکستانی لڑکیوں کو غیراخلاقی کاموں کیلئے سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف

پاکستانی  لڑکیوں کو غیراخلاقی کاموں کیلئے سعودی عرب بھجوانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، جو مبینہ طور پر غیراخلاقی کاموں کیلئے لڑکیوں کو سعودی عرب بھجواتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم میاں بیوی ثمینہ امتیاز اور حسن امتیاز نے خاتون شمیم بی بی کی دو بیٹیوں کو سعودی عرب بھجوایا تھا، دونوں ملزمان نے لڑکیوں کو ملازمت پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان میں ہی فروخت کردیا۔ لڑکیاں خریدنے والے ملزمان غیر قانونی طور پر انہیں سعودی عرب لے گئے اور وہاں ان سے مبینہ طور پر فحش کام کرواتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے گینگ میں ملوث 6 ملزمان میں سے دو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 688583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش