0
Saturday 9 Dec 2017 15:45

فیسوں میں اضافہ، متحدہ طلبہ کا 12 دسمبر کو جامعہ پشاور کے تمام ڈپارٹمنٹس اور کالجز بند کرنیکا اعلان

فیسوں میں اضافہ، متحدہ طلبہ کا 12 دسمبر کو جامعہ پشاور کے تمام ڈپارٹمنٹس اور کالجز بند کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبہ محاذ نے 12 دسمبر کے بعد جامعہ پشاور کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور جامعہ کے زیر انتظام چلنے والے تمام  کالجز، ہاسٹلز اور کنٹین بند کرنے کا اعلان کردیاـ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس کے سامنے متحدہ طلبا محاذ پشاور یونیورسٹی کے چیئرمین بلال بونیری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال فیسوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف و دیگر مطالبات کے حق میں 28 نومبر کو دھرنا شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ 3 بار مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوئے، وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی نے کہا تھا کہ دھرنا ختم کرو، ہم نے کہا مطالبات تسلیم کریں، انہوں نے کہا کہ مشتاق غنی نے مسائل سنے ہی نہیں بلکہ صرف دھرنا ختم کرنے کیلئے پریشر ڈال دیا۔ بلال بونیری نے کہا کہ صفائی اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ ان کا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا یونیورسٹی انتظامیہ جھوٹ بولتی ہے کہ مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں۔ چیئرمین متحدہ طلبہ محاذ کا مزید کہنا تھا کہ 15 سال سے جاری تعلیم دشمن پالیسی مزید نہیں چلے گی، سینڈیکیٹ اجلاس تک انتظار کررہے ہیں، اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو 12 دسمبر کے بعد جامعہ پشاور کے تمام ڈیپارٹمنٹس، کالجز، ہاسٹلز اور کنٹین بند کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 688788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش