0
Thursday 21 Dec 2017 18:15

پنجاب سندھ اور بلوچستان کے طرح فاٹا کے عوام بھی حقوق کے حقدار ہیں، معصوم نقوی

پنجاب سندھ اور بلوچستان کے طرح فاٹا کے عوام بھی حقوق کے حقدار ہیں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ حکومت سیاسی میدان میں ناکام ہو چکی ہے، قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی کمی نے حکمران جماعت کو بے نقاب کر دیا ہے، فاٹا کے مسئلے پر مسلم لیگ ن مولانا فضل الرحمان سے بلیک میل ہو رہی ہے، سرتاج عزیز کی سربراہی میں قائم پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قبائلی علاقوں کو پاکستان کا باقاعدہ صوبہ بن جانا چاہیے، کسی مولوی کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہونا چاہیے، قبائلی عوام کی خواہش کے مطابق اس مسئلے کو حل کیا جائے، انضمام کو اب کوئی روک نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جے یو پی نیازی کے رہنما پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد چشتی، پیر عثمان نوری، عقیل حیدر شاہ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک طرف ایم ایم اے کا حصہ بن کر فاٹا کے مسئلے پر جماعت اسلامی سمیت تمام رکن جماعتوں کو بیوقوف بنار ہے ہیں، تو دوسری طرف حکومت سے بھی اپنا ریٹ بڑھوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی سمجھتی ہے کہ فاٹا کے عوام کو شناخت ملنی چاہیے تاکہ ترقی کے راستے کھلیں اور اس علاقے سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہو سکے، طالبان نے فاٹا کو اپنی کمین گاہ بنا کر مجرمانہ کارروائیاں کیں۔ جس سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہوگیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم ہویا پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات خیبر پختونخواہ کا فاٹا کو حصہ بننے سے کوئی روک نہیں سکتا، اس پر تمام سیاسی جماعتیں اور قوم کا اتفاق ہے، جے یو آئی بھی قومی اتفاق رائے میں رکاوٹ نہ بنے، جو حقوق پنجاب، سندھ ا ور بلوچستان کے عوام کو حاصل ہیں، اسی کے حقدار قبائلی عوام بھی ہیں، انہیں بھی تعلیم صحت اور روزگار کے مواقع ملنے چاہیں۔
خبر کا کوڈ : 691534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش