0
Wednesday 27 Dec 2017 19:11

کراچی، جامعہ این ای ڈی کے پروجیکٹ ’’اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر فار پٹرولیم اسٹڈیز‘‘ کی کامیاب تکمیل

کراچی، جامعہ این ای ڈی کے پروجیکٹ ’’اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر فار پٹرولیم اسٹڈیز‘‘ کی کامیاب تکمیل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف انجینئرنگ درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام انسٹی ٹیوشنل کوآپریشن پروگرام کے پروجیکٹ ”اسٹبلیشمنٹ آف نارویجین سینٹر آف ایکسلانس فار پٹرولیم اسٹڈیز“ کی کامیاب تکمیل پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کی۔ تفصیلات کے مطابق نورویجین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، منسٹری آف پلاننگ، ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز اور این ای ڈی یونیورسٹی کے اشتراک سے پٹرولیم انڈسٹری کیلئے ایسا مضبوط ریسرچ پلیٹ فارم قائم کیا گیا تھا، جس کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر فیکلٹی اور اسٹاف کا تبادلہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جامعہ این ای ڈی کو پٹرولیم انڈسٹری کے ماہرین میسر آئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے ناصرف پروجیکٹ کی تکمیل پر پلاننگ، ڈیویلپمنٹ اور ریفارمز کی کاوشوں کو سراہا، بلکہ اسے پاکستان اور ناروے کے مابین نئی شروعات سے تعبیر کیا۔

منسٹری آف پلاننگ، ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل نے اس پروجیکٹ کو پٹرولیم کی صنعت اور اس سے متعلقہ تحقیق کو پاکستان کیلئے سودمند قرار دیا۔ چیئرمین شعبہ پٹرولیم پروفیسر ڈاکٹر عابد مرتضیٰ خان نے دنیا کی سرفہرست جامعات میں شامل ہونے والی نورویجین یونی ورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے قائم کردہ ان تحقیقی تعلقات سے متعلق پریزنٹیشن میں اس کی افادیت پر زور دیا، جبکہ آئندہ کیلئے بھی ایسے پروجیکٹس میں شمولیت کا عندیہ دیا، جبکہ ڈین سول انجینئرنگ ڈاکٹر میر شبر علی نے ناروے حکومت اور پٹرولیم انڈسٹری سے آئے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کے پروجیکٹس سے تحقیقی، تخلیقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کو نئی جہت ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 692928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش