0
Friday 29 Dec 2017 23:35

مصر، چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

مصر، چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عرب افریقی ملک مصر کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں واقع چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان خالد مگاہِد نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی ہلاک کردیا گیا۔ تاہم مصر کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور کو، جو کہ مطلوب دہشت گرد اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھا، زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد کے پاس ایک رائفل، گولیوں کے 150 راؤنڈز اور ایک بم موجود تھا جسے وہ چرچ میں پھاڑنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور نے چرچ سے قبل ایک اسٹور میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کیا، جس کے بعد وہ چرچ میں داخل ہوا جہاں اس کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے چرچ اور علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے۔ واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے مقامی گروپ طرف سے گزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور گرجا گھروں پر حملوں سے متعدد مسیحیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ جمعہ کو پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ قبطی مسیحیوں کے کرسمس کے تہوار سے قبل پیش کیا، جو 7 جنوری کو منایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 693354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش