0
Sunday 31 Dec 2017 20:21

دینی جماعتیں آئندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گی، شاہ اویس نورانی

دینی جماعتیں آئندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گی، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء انقلاب نظام مصطفے کا سال ثابت ہوگا، غلامان رسول نظام مصطفے کو اقتدار میں لانے کیلئے صف بندی کر لیں، عالمی طاقتیں پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، سازشی عناصر چور دروازے سے اقتدار میں آنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، ساری سیاسی جماعتوں کا کچرا پی ٹی آئی میں جمع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد کھڑے لیڈر کرپشن کے بت ہیں، لودھراں کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے کا الیکشن لڑنا پی ٹی آئی میں موروثی سیاست کا ثبوت ہے، ملک کو الزاماتی اور مفاداتی نہیں، نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ دینی جماعتیں آئندہ الیکشن میں اہم کردار ادا کریں گی، نظریاتی ووٹ تقسیم نہیں ہونے دیں گے، جے یو پی عوام میں ووٹ کے درست استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائے گی، ووٹ کے صحیح استعمال سے ہی ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے نظریاتی طبقے کو قوت ملے گی، نظام مصطفے کا پرچم گھر گھر پر لہرائیں گے، جے یو پی کو ملک بھر کے علماء و مشائخ کی تائید و حمایت حاصل ہے، عدلیہ اور فوج کو سیاست میں گھسیٹنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں، سیاست کو منافقت سے پاک کرنا ہوگا، عمران خان کی غیر سنجیدگی نے سیاست کو آلودہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 693830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش