0
Tuesday 2 Jan 2018 16:55

فاٹا گرینڈ الائنس نے انضمام کی حامی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی

فاٹا گرینڈ الائنس نے انضمام کی حامی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دے دی
اسلام ٹائمز۔ فاٹا گرینڈ الائنس کے رہنماء ملک اسماعیل کوکی خیل نے فاٹا انضمام کی حامی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فاٹا کا الگ صوبہ بننا مشکل ہے تو اسے گلگت کی طرز پر الگ آزاد کونسل بنایا جائے۔ فاٹا گرینڈ الائنس کے رہنماء ملک اسماعیل کوکی خیل نے الائنس کے دیگر رہنماؤں ملک اصلاح الدین کوکی خیل، ملک داؤد، ملک وزیر، ملک زرمحمد اور حاجی لغمان کے ہمراہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 دسمبر کو اسلام آباد میں فاٹا سپریم کونسل کے زیراہتمام چائنہ چوک میں مظاہرے سے ثابت ہوا کہ قبائل اپنے لئے الگ صوبہ چاہتے ہے نہ کہ انضمام، اس لئے وفاقی حکومت و سیاسی پارٹیاں الگ صوبے قبائیلیستان کے لیے اقدامات کریں۔ الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ الگ صوبے کے لئے جلسہ میں بہن عائشہ گلالئی کو روایات کی وجہ سے سٹیج پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جلسے میں شریک جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جس کے ہم شکر گزار ہے۔ انہوں نے انضمام کی حامی جماعتوں کو فاٹا مستقبل کے حوالے سے مزاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قبائیلی علاقوں میں پٹواری و پولیس نظام کی مخالفت کریں گے اور قبائیلی علاقوں میں معدنیات پر دوسرے صوبوں کا قبضہ برداشت نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 694175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش