0
Saturday 6 Jan 2018 18:33

جنوبی پنجاب میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی

جنوبی پنجاب میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے شہر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان میں سینزنل انفلوئینزا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے، لیکن اس کے باوجود تاحال متاثرہ مریضوں کے لواحقین کی ویکسینیشن کا عمل مکمل نہ ہونے سے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے۔ نشتر اسپتال ملتان میں سیزنل انفلوئینزا اے ایچ ون این ون سے گزشتہ چند روز میں 16 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں 3 اور ڈیرہ غازیخان میں 2 مریضوں کی اموات سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے، لیکن اس کے باوجود تا حال متاثرہ مریضوں کے لواحقین کی ویکسنیشن کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکا، جس کی وجہ سے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی 113 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا موقف ہے ویکسین کی مقدار محدود ہے جس سے اسپتالوں کے عملے اور ڈاکٹروں کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔ اسی لیے اسپتالوں کی ویکسین سے محروم رہ جانے والے لواحقین اپنی ویکسینیشن کا خود بندوبست کریں۔
خبر کا کوڈ : 695290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش