0
Tuesday 9 Jan 2018 20:07

پشاور پولیس کا کریک ڈاون، 72 جرائم پیشہ گرفتار

پشاور پولیس کا کریک ڈاون، 72 جرائم پیشہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری مجرموں، منشیات فروشوں، سمگلروں، قمار بازوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاون کر تے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے جبکہ درجنوں غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔ پشاور پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سی سی پی او پشار محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی اندرون شہر، کینٹ اور رول سرکل میں پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر تھانہ گلبہار کی حدود میں موٹر کار نمبر 900 کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد کرکے ملزم زرغون شاہ اور فضل کو گرفتار کرلیا۔ ادھر خیبر ناکہ بندی پر موٹر کار نمبر بی سی 6892 کے خفیہ خانوں سے 50 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم اسفندیار ولد رحمت کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ گلبرگ کی حدود میں پولیس نے چھاپہ مار کر 7 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب 2 اشتہاری ملزمان سمیت 72 جرائم پیشہ اور 64 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 6 کلاشنکوف، 3 عدد کالا کوف، 7 رائفل، 3 رپیٹر، 16 پستول 30 بور، 20 کلو گرام چرس اور 22 بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔
خبر کا کوڈ : 696017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش