0
Friday 12 Jan 2018 19:47

پشاور سے 4 عسکریت پسند گرفتار

پشاور سے 4 عسکریت پسند گرفتار

اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور (سی ٹی ڈی) نے شاہ کس کے قریب فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے پیکٹ پر حملہ کرنے میں ملوث 4 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ 20 دسمبر 2017 کی رات حیات آباد فیز ون میں واقع ایف سی کے پیکٹ نمبر 7 پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے خیبر ایجنسی کے علاقہ شاہ کس سے بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا تھا تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ بھرپور جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی تھی جس نے سائنسی خطوط اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے آج مذکورہ واقعے میں ملوث 4 دہشت گردوں امیر رحمن ولد زیت خان، محمد الطاف ولد رئیس خان، اختر عالم ولد محمد اقبال اور محمد خان ولد یاسین خان ساکنان شاہ کس جمرود کو فیز ون انڈسٹریل روڈ حیات آباد سے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق چاروں مبینہ دہشت گردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہے۔

خبر کا کوڈ : 696583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش