0
Sunday 14 Jan 2018 19:36

فاٹا اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری خوشحالی کیجانب پہلا قدم ہے، اسفندیار ولی

فاٹا اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری خوشحالی کیجانب پہلا قدم ہے، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے فاٹا اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری پر فاٹا ممبران اور فاٹا یوتھ سمیت تمام قبائلی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے خوشحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیاہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے فاٹا کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بل کی منظوری قبائلی عوام کے حقوق کے حصول کی جانب پہلا قدم ہے اسفندیار ولی خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں فاٹا خیبر پی کے کا حصہ بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 70سال سے فاٹا میں کالا قانون نافذ تھا اور فاٹا کے لوگوں کی زندگی بدتر تھی جبکہ افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان فاٹا کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار قبائلی علاقوں تک بڑھانا فاٹا کا احساس محرومی دور کرنے کی جانب پہلا قدم ہے جبکہ ہماری اصل منزل فاٹا کا صوبہ میں انضمام ہے اور ہم اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو ملنے والے حصہ کیلئے فنڈز کا انتظام بھی فی الفور کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 697041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش