0
Wednesday 17 Jan 2018 15:56

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ایس ایس پی راؤ انوار پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ حملہ کالعدم تحریک طالبان کے ’کے ٹی ایس‘ گروپ نے کیا اور طالبان کی جانب سے حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔ راؤ انوار سیکیورٹی کے پیش نظر بکتربند گاڑی میں تھے، جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے، جبکہ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے خودکش بمبار کے 2 ساتھیوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا تھا، جبکہ اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے 2015ء میں بھی راؤ انوار پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے، جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 697761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش