0
Monday 22 Jan 2018 19:23

ضلع کونسل مردان کا عاصمہ کے خاندان کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

ضلع کونسل مردان کا عاصمہ کے خاندان کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مردان کی ضلعی حکومت نے گجر گڑھی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی چار سالہ عاصمہ کے خاندان کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ ضلع کونسل اجلاس کے دوران یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران مردان کے مختلف علاقوں میں اسی نوعیت کے چار دیگر واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ متفقہ طور منظور کی گئی قرار داد میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی شب نور، مریم، حسینہ اور شبنم نامی معصوم بچیوں کے ورثاء کیلئے بھی 5، 5 لاکھ روپے امداد کی سفارش کی گئی۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سخت سے سخت قانون سازی اور ایسے مجرم کو سرعام پھانسی دینے جبکہ سپریم کورٹ سے اس واقع کو ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ خیال رہے کہ نائب ناظم اسد علی کشمیری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس پی ٹی آئی اراکین کے مابین تلخ کلامی کے باعث آدھا گھنٹہ کیلئے ملتوی بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل واجد خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پر کرپشن کے الزامات اور عاصمہ کیس میں مردان پولیس پر تنقید کے دوران پی ٹی آئی کے دیگر ارکان ان کے ساتھ الجھ پڑے تھے۔
خبر کا کوڈ : 698901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش