0
Wednesday 24 Jan 2018 20:57

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، خاتون زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، خاتون زخمی
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں ایک بار پھر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق مرغہ بند کے علاقے سے تعلق رکھنے والے سلیمان نامی شخص کی اہلیہ اپنے گھر کے قریب نصب بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوگیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں ڈیرہ اسمعیل خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی سراروغہ میں اسی نوعیت کے ایک واقعہ میں ایک بچہ اپنے بازو جبکہ دوسرا ایک آنکھ سے محروم ہوا تھا۔ یہ بھی واضح کہ متاثرین کی واپسی کے بعد جنوبی وزیرستان میں اس طرح کے واقعات متواتر پیش آرہے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق جن میں اب تک ستر سے زائد افراد زخمی یا ہلاک ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے لیکن ایجنسی کے عوام کے بار بار مطالبے کے باوجود پولیٹیکل انتظامیہ یا دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ایجنسی کے نوجوانوں کی تنظیم نے اس سلسلے میں یکم فروری کو ڈیرہ اسمعیل خان سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 699478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش