0
Thursday 1 Feb 2018 16:10

نوازشریف اور مریم نواز کے بیانات سے بغاوت کی بو آتی ہے، شوکت بسرا

نوازشریف اور مریم نواز کے بیانات سے بغاوت کی بو آتی ہے، شوکت بسرا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز نے قومی اداروں کے خلاف جس مہم کا آغاز کر رکھا ہے، جو زبان استعمال کی جا رہی ہے اس کی پاکستانی تاریخ میں مثال ملنا محال ہے۔ ان دونوں باپ بیٹی کے بیانات سے مودی اور حسینہ واجد کی بو آتی ہے، ان کا چیخنا چلانا صرف اسی وجہ سے ہے کہ فروری کے اختتام پر انہیں جیل کی دیواریں نظر آنا شروع ہوگئی ہیں، جو کہتی تھی کہ میری تو کوئی جائیداد نہیں ہے اس کے بڑے بڑے ڈاکے سامنے آچکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملتان میں سینئر رہنمائوں خواجہ رضوان عالم، راؤ ساجد علی، نفیس احمد انصاری، چوہدری محمد یسین، ریاض رضا، رئیس قریشی، شبیر چانڈیو، خواجہ عمران اور وحید بھٹہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو جمہوریت کے خلاف سازش کا واویلہ کر رہے ہیں وہ خود جمہوریت کیخلاف سازشی ہیں، پیپلزپارٹی قومی اداروں کیخلاف ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔ جمہوری اداروں کی تذلیل کرکے کون سی ملک کی خدمت کی جا رہی ہے، مریم نواز کی زبان سے نکلنے والی ہر بات سے بغاوت کی بو آرہی ہے، موجودہ حکمرانوں نے اگر عدلیہ اور دیگر اداروں کیخلاف زبان بند نہ کی تو پاکستان کی بار کو ہمارے ساتھ مل کر ان کے خلاف نکلنا ہوگا۔ حکمران پانچ سال پورے ہونے سے قبل ہی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے پر تلے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سینٹ کا الیکشن وقت پر ہوگا، چیئرمین بھی پیپلزپارٹی کا ہوگا، آئندہ چند دنوں تک پورے پاکستان سے اچھی شہرت رکھنے ولے تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کی اچھی شہرت کے باوجود نیب آج بھی شریف خاندان سے ملی ہوئی ہے، تمام تر ثبوتوں کے منظرعام پر آنے کے باوجود ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سولو فلائیٹ کے مسافر ہیں وہ جمہوری مزاج سے ناآشنا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 701412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش