0
Friday 2 Feb 2018 22:42

کراچی میں 7 سالہ بچہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

کراچی میں 7 سالہ بچہ جنسی زیادتی کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال کے ایک کوچنگ سینٹر میں 7 سالہ بچے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ نیو ٹاؤن پولیس حکام کے مطابق حسان شاہ کی لاش نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کوچنگ سینٹر کی عمارت سے ملی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو سول اسپتال کراچی میں پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباس کا کہنا تھا کہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔ نیو ٹاؤن پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بچے کے والد عبدالستار شاہ اس ہی کوچنگ سینٹر میں ایک گارڈ کی حیثیت سے ملازمت کرتے ہیں اور سینٹر کے ملازم خانے میں رہائش پذیر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ والد نے دوپہر ساڑھے 12 بجے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ان کا بچہ لاپتہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حسان کی لاش اس کے والدین تدفین کیلئے آبائی علاقے مانسہرہ لے گئے ہیں، تاہم بچے کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے تفتیش کے دائرے کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 701750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش