0
Friday 6 May 2011 18:43

پاکستان کو 4 سال قبل اسامہ کی موجودگی کا بتا دیا تھا،ملا عمر بھی کراچی میں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤس میں موجود ہے،امر اللہ صالح کا دعویٰ

پاکستان کو 4 سال قبل اسامہ کی موجودگی کا بتا دیا تھا،ملا عمر بھی کراچی میں آئی ایس آئی کے سیف ہاؤس میں موجود ہے،امر اللہ صالح کا دعویٰ
لندن:اسلام ٹائمز۔ سابق افغان انٹیلی جنس چیف امراللہ صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو 4 سال قبل اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی کا بتا دیا گیا تھا۔ برطانوی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امراللہ صالح نے بتایا کہ اسامہ کی موجودگی کے بارے میں سابق صدر پرویز مشرف کو بتایا گیا۔ جس پر مشرف نے غصے اور ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اس دعوے کو رد کر دیا تھا۔ امراللہ صالح نے کہا کہ مشرف نے ہمارے اس دعوے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا میں بنانا ری پبلک کا صدر ہوں اور انہوں نے افغان صدر حامد کرزئی سے کہا کہ تم ایک پنج شیری کو مجھے انٹیلی جنس سکھانے کیلئے لائے ہو۔ سابق افغان انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کراچی میں موجود ہے اور اسے آئی ایس آئی کے سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے اور آئی ایس آئی کے چیف جنرل پاشا طالبان رہنماؤں کی موجودگی کے بارے میں روازنہ بریفنگ لیتے ہیں۔
آج نیوز کے مطابق افغانستان کے سابق انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویزمشرف کو ایبٹ آباد کے قریب اسامہ کی موجودگی کا بتا دیا تھا، سابق پاکستانی صدر نے نہ صرف اس اطلاع کو جھٹلایا بلکہ اسے دھمکیاں بھی دیں، جس پر صدر حامد کرزئی کو بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔ برطانوی اخبار گارجین کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امراللہ صالح نے دعوی کیا کہ پاکستان کو چار سال پہلے اسامہ کی پناہ گاہ کے بارے میں بتا دیا تھا۔ امراللہ صالح کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ملاقات میں اسامہ کے حوالے سے افغان انٹیلی جینس کی معلومات سے آگاہ کیا گیا۔
 اس وقت کے پاکستانی صدر کو بتایا گیا کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد کے قریب مانسہرہ کے علاقے میں چھپا ہوا ہے، امراللہ صالح کے مطابق سابق پاکستانی صدر نے نہ صرف اس اطلاع کو جھٹلایا بلکہ اس پر سخت برھم ہوئے، امراللہ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے حامد کرزئی سے کہا کہ اس پنجشیری کو مجھے انٹیلی جنس سکھانے کیلئے کیوں بلایا گیا ہے، سابق افغان انٹیلی جنس چیف نے دعوی کیا ہے کہ پرویز مشرف اتنے برھم تھے کہ مجھے مارنے کو دوڑے جس پر حامد کرزئی نے بیچ بچاؤ کرایا۔ امراللہ صالح نے الزام لگایا کہ اسامہ کی طرح ملاعمر بھی کراچی میں ایک خفیہ پناہ گاہ میں موجود ہے،پاکستانی حکام کو اس کا علم ہے۔
خبر کا کوڈ : 70181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش