0
Friday 6 May 2011 17:17

اسامہ کی موجودگی،پاکستانی ہمارے خدشات دور کرے،بھارت کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی، امریکا

اسامہ کی موجودگی،پاکستانی ہمارے خدشات دور کرے،بھارت کو پاکستان میں آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی، امریکا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی پر سوالات اٹھائے ہیں، محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے تحفظات کو دور کرے۔ واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام ڈپٹی ترجمان مارک سی ٹونر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون کے باعث کئی سال سے کامیابی مل رہی ہے اور امریکا یہ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستانی فوج کی جانب سے ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کے فیصلے پر ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درخواست پر امریکی فوجی اہل کار پاکستانی فوج کو تربیت دے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی پر حکومت پاکستان سے سوالات کئے ہیں اور اپنی تشویش کا بھی اظہار کیا ہے، اور کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے جائیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیارہ ستمبر حملوں کا موازنہ ممبئی حملوں سے نہیں کیا جاسکتا، بھارت کو پاکستان میں خفیہ آپریشن کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ مارک ٹونر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوال پر کہا کہ پاکستان میں بھارت امریکا کی طرز کا کوئی آپریشن نہیں کرسکتا۔ واشنگٹن اس کے حق میں نہیں کہ بھارت اس قسم کے خفیہ آپریشن کی کوشش کرے۔ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن دنیا کے نمبر ون دہشتگرد کے خلاف تاریخ میں بے مثال نوعیت آپریشن تھا۔

خبر کا کوڈ : 70173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش