0
Monday 5 Feb 2018 20:21

ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں، اسد نقوی

ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ شادمان میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا، جس سے مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین سید اسد عباس نقوی، علامہ حسن ہمدانی، سید ماجد کاظمی، سید عمران بخاری، سید فصاحت بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ غاصب بھارت کشمیر پر مزید ظلم نہیں کرسکے گا، ان شاء اللہ ہمارے مظلوم بھائیوں شہدائے کشمیر کا لہو رنگ لائے گا، آج دنیا بھر کے نام نہاد انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے ادارے کہاں ہیں؟ کیا ان کو کشمیر میں مسلمانوں کی بھارتی فوج کے ہاتھوں نسل کشی نظر نہیں آتی؟ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں اور ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ پورے کشمیر پر سبز ہلالی پرچم کا سایہ ہوگا اور ظالم قوتوں کو عبرتناک رسوائی و شکست کا سامنا ہوگا۔

رائے ناصر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری بھائیوں کی ساتھ ہے، ہم علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کشمیر کمیٹی سوائے کھانے پینے کے اور کچھ نہیں کر رہی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے، تاکہ کشمیر کمیٹی اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشش کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے جبکہ بھارت جھوٹا اور ظالم ہونے کے باوجود عالمی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ ہوگا، ہم تکمیل پاکستان کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سیمینار سے علامہ حسن ہمدانی، رائے ناصر علی، سید فصاحت بخاری سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 702506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش